KhabarBaAsar

جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پاکستان: ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبقی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،پوری پاکستانی ٹیم 46.4اوورز میں270رنز پر آل آئوٹ  ہوگئی۔

عبداللہ شفیق 9اورامام الحق 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،محمد رضوان 31 ، افتخار احمد 21اور شاداب خان نے 43رنز بنائے۔

کپتان بابراعظم اور سعود شکیل نے نصف سنچریاں سکور کیں،کپتان بابراعظم نے 50اور سعود شکیل نے 52رنز بنائے۔

محمد نوازنے 24اور شاہین آفریدی نے  2رنز بنائے،جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے 4،مارکوجینسن نے 3، کوٹزے نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
نائب کپتان شاداب خان میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث وہ میچ سے باہر ہوگئے تھے۔

پی سی بی میڈیکل پینل نے مکمل جائزہ کے بعد شاداب خان کو فیلڈ میں نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا، شاداب خان کی جگہ اسامہ میر پلیئنگ الیون میں شامل ہوگئے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick