KhabarBaAsar

بجلی کے بل میں نمایاں کمی یا مکمل طور پر جان چھڑانے کا آسان ترین طریقہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

گزشتہ سال کی نسبت سولر پینلز کی قیمت میں 𝟓𝟎 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے، اس وقت سولر پینل کی فی واٹ قیمت 𝟓𝟎 سے 𝟔𝟎 روپے ہے جو کہ گزشتہ سال 𝟏𝟐𝟎 روپے رہی تھی۔

سولر پینل سسٹم کی تنصیب گزشتہ سال کی نسبت 𝟑𝟓 سے 𝟒𝟎 فیصد کی بچت کے ساتھ ممکن بنائی جاسکتی ہے۔

سولر پینل سسٹم کی ٹؤٹل لاگت کا 𝟕𝟎 فیصد حصہ پینلز کی قیمت پر منحصر ہوتا ہے، اگر پینلز کی قیمت 𝟓𝟎 روپے سے زائد کم ہوئی ہے تو مکمل سولر سسٹم نصب کروانے والوں کا گزشتہ سال کی نسبت 𝟑𝟓 سے 𝟒𝟎 فیصد کم خرچ آئے گا۔

جبکہ ماہرین کے مطابق 𝟓 مرلے کے گھر میں پانچ سے سات کلو واٹ کا سولر سسٹم نصب کروایا جاتا ہے، جس کی مجموعی لاگت گزشتہ سال 𝟏𝟐 سے 𝟏𝟓 لاکھ روپے تک تھی تاہم اب سولر پینل سستے ہونے کے باعث اسی سسٹم کو 𝟖 سے 𝟏𝟎 لاکھ روپے میں نصب کروایا جاسکتا ہے۔

اور دوسری جانب بڑے گھروں میں 𝟏𝟎 سے 𝟏𝟓 کلو واٹ کے سسٹم کی تنصیب پر آنیوالی لاگت گزشتہ سال 𝟐𝟐 سے 𝟐𝟓 لاکھ روپے تھی جسے اب 𝟏𝟑 سے 𝟏𝟓 لاکھ روپے میں ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick