KhabarBaAsar

دنیا بھر میں سب سے زیادہ چائے پینے والے ممالک کی فہرست جاری!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر: دنیا میں یہ بات مشہور ہے کہ ترک اور برطانوی شہری سب سے زیادہ چائے پیتے ہیں لیکن آئرش لوگوں نے برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زیادہ چائے پینے والے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 3 اعشاریہ 16 کلو چائے کی فی کس کھپت کے ساتھ ترکی چائے پینے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔

چائے کیلئے مشہور برطانیہ کا 1 اعشاریہ 94 کلو کی فی کس کھپت کے ساتھ فہرست میں تیسرا نمبر جبکہ دوسرے نمبر پر آئرلینڈ موجود ہے جس کی فی کس کھپت 2 اعشاریہ 9 کلو ہے۔

2012 میں زیادہ چائے پینے والے ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہنے والے ملک پاکستان کا رواں سال چوتھا نمبر رہا۔ ایران کا پانچواں، روس کا چھٹا اور مراکش ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

فہرست کے مطابق بھارت 0.32 کلو کی فی کس کھپت کے ساتھ 23 ویں نمبر پر موجود ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick