KhabarBaAsar

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے اہم اعلان کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر:ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کی لازمی تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے بعد شروع کیا جائے گا۔

جبکہ مجوزہ امتحان میں کامیاب نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ تربیتی سیشن دلوانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ چیف حج ٹرینر احمد ندیم خان کی زیرصدارت اہم اجلاس میں طے پایا کہ دوسرے مرحلے میں تمام صوبوں کے بڑے شہروں میں حج تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔

حج تربیت گاہوں میں وادی منیٰ کی طرز کے ماڈل کیمپ لگائے جائیں گے اور تمام عازمینِ حج کیلئے کم ازکم دو تربیتی ورکشاپس میں شرکت بھی لازم ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانی حج کیلئے روانگی سے قبل حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick