KhabarBaAsar

ایک اور ماہی گیر پر قدرت مہربان ہوگئی!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کنگن پور کے ماہی گیر پر قدرت مہربان ہوگئی، ماہی گیر نے دریائے ستلج سے 6 فٹ لمبی اور 110 کلو وزنی مچھلی پکڑ لی اور مچھلی کو فروخت کرنے کے لیے لاہور روانہ ہوگیا۔

ماہی گیر نے کہا ہےکہ اس سے پہلے آج تک اتنے وزن کی مچھلی نہیں پکڑی، پہلی بار دریائے ستلج میں اتنی لمبی اور وزنی مچھلی پکڑی گئی ہے۔

یاد رہے چند ہفتے قبل کراچی میں ابراھیم حیدری کے ماہی گیروں کے جال میں کروڑوں روپے مالیت کی نایاب مچھلیاں پھنس گئیں تھیں۔

کراچی فش ہاربر پر نایاب مچھلیوں سوا کی اس کھیپ کا سودا 70 کروڑ روپے میں طے ہوا،بنیادی طور پر اس مچھلی کو کروکر اور شیڈ فش بھی کہا جاتا ہے۔

مارکیٹ میں اس کی قیمت 4ہزار روپے فی کلو ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick