KhabarBaAsar

کراچی کے مشہور نثارشہید پارک جانے کیلئے ویزہ کس قونصلیٹ سے لگوائیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پارک شہریوں کی صحت وسکون کا ایک اہم جُز ہوتے ہیں جہاں وہ اپنی مصروفیات زندگی سے فارغ ہو کرتازہ دم ہونے کیلئے کچھ وقت گزارتے ہیں۔ لیکن کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی فیز 𝟒 میں واقع ’نثارشہید پارک‘ جانے کے خواہشمندوں کو پہلے کچھ معلومات مد نظر رکھنی ہوں گی۔

(ڈی ایچ اے )کے زیرانتظام اس پارک میں داخلہ ’مشروط‘ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ، ’ شہری طے کردہ طریقہ کار پر عمل کریں تاکہ پارک میں دوستانہ اور پرامن ماحول کو یقینی بنایا جاسکے۔

سوشل میڈیا پر پارک میں داخلے سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے ڈی ایچ اے اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رہائشی فیملی کے ساتھ ہی پارک کا دورہ کریں۔ انفرادی داخلے کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تین نکاتی ہدایات میں نثار شہید پارک میں واک یا چہل قدمی کے خواہشمند (ڈی ایچ اے )کے رہائشی حضرات کو مخصوص لباس میں آنے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔انتطامیہ کے مطابق واک کرنے والے اسپورٹس کِٹ میں ضرور آئیں یا کم از کم شلوار قمیض اور پینٹ شرٹ کے ساتھ جاگرز پہنیں۔

اس پوسٹ کا آخری حصہ زیادہ دلچسپ ہے جس میں لکھا ہے کہ اُن افراد کے لیے جو (ڈی ایچ اے)کے رہائشی نہیں ہیں، فیملی کے ساتھ یا اکیلے پارک میں انکا داخلہ ممنوع ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ٹویٹ پر بھرپور ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس کیلئے کہیں طنزتو کہیں تنقید کا سہارا لیا گیاہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick