KhabarBaAsar

بھارت: سالگرہ دبئی میں نہ منانے پر بیوی نے شوہر کو مُکا مار کراسے موت کے گھاٹ اتار دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

بھارت میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو سالگرہ پر دبئی نہ لے جانے پر مکا مار کے ہلاک کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں پیش آیا جہاں ایک 𝟑𝟖 سالہ شخص کی موت اس وقت ہوئی جب اس کی بیوی نے مبینہ طور پر اس کے چہرے پر زور دار گھونسا مارا۔

پولیس کے مطابق خاتون اپنی سالگرہ منانے کے لیے دبئی نہ لے جانے پر شوہر سے کافی خفا تھی۔ مذکورہ واقعہ جمعے کی شام کو پیش آیا، مرنے والے شخص کا نام نِکھل کھنہ جو کہ ایک رئیل اسٹیٹ ڈیویلپر تھا۔

پولیس کے مطابق مزید تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اس شخص کی 𝟑𝟔 سالہ بیوی رینوکا کی 𝟏𝟖 ستمبر کو سالگرہ تھی، رینوکا اپنی سالگرہ دبئی میں منانا چاہتی تھی لیکن اس کے شوہر نے اس کا مطالبہ پورا نہیں کیاتھا ۔

مزید اس کے علاوہ 𝟓 نومبر کو اس جوڑے کی شادی کی سالگرہ بھی تھی اور وہ اپنے شوہر سے کسی اچھے تحفے کی توقع کر رہی تھی، خاتون کا اس لیے بھی موڈ خراب تھا کیونکہ وہ اپنے رشتے دار کی سالگرہ پر دہلی بھی جانا چاہتی تھی لیکن شوہر کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا تھا۔

اسی بات کو لے کر جمعہ کی شام دونوں میں اچھی خاصی لڑائی بھی ہوئی، اس دوران غصے میں آکر خاتون نے اپنے شوہر کی ناک پر مُکا مارا جس سے بہت خون بہنے لگا اور پھر وہ بے ہوش ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پڑوسیوں کی طرف سے اطلاع ملنے کے بعدپولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور متاثرہ شخص کو اسپتال لے گئی جہاں اسے مرا ہوا قرار دے دیا گیا ۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا خاتون نے اپنے شوہر کو صرف اپنی مٹھی یا پھر کسی اور چیز سے مارا، تاہم موت کی اصل وجہ اب پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔

خاتون ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس وقت وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick