KhabarBaAsar

ورلڈکپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے بھاری ہدف دیدیا!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر: ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 368 رنز کا ہدف دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو پاکستان کیلئے انتہائی مہنگا ثابت ہوا۔

آسٹریلیا کی طرف سے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 200 رنز سے زائد کی پارٹنر شپ بنائی ۔

ڈیوڈ وارنر کو 10 رنز پر اس وقت ایک بہترین موقع ملا جب اسامہ میر نے شاہین آفریدی کی بال پر وارنر کا ایک آسان کیچ ڈراپ کردیا۔

ڈیوڈ وارنر 163اور مچل مارش121رنز بنا کر نمایاں رہے،مارکس اسٹوئنس21، مارنس لبوشین 8 اور اسٹیو اسمتھ نے7رنز بنائے۔

شاہین شاہ آفریدی نے5وکٹیں حاصل کیں،حارث روف3اور اسامہ میرنے ایک وکٹ حاصل کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick