KhabarBaAsar

ایک پاؤنڈ کا کھوٹا سکّہ 48 ہزار روپے میں فروخت

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لندن:(ویب ڈیسک) برطانیہ کے ایک مے خانے (پب) میں دکاندار کو ملنے والا ایک پونڈ کا سکہ، نیلامی کی مشہور ویب سائٹ ای بے پر 205 برطانوی پاؤنڈ میں فروخت ہوا ہے۔

یہ سکہ ایک مے خانے کے ملازم کو دیا گیا جس میں مصنوعاتی نقص تھا کیونکہ عموماً درمیان میں چاندی کا رنگ ہوتا ہے اور اس کے کنارے سنہری ہوتے ہیں۔ جبکہ انوکھا سکہ مکمل طور پر سنہری دھات پر مشتمل ہے۔

اس نے یہ سکہ ای بے پر فروخت کے لیے رکھا جہاں 24 بولیوں کے بعد وہ 205 گنا زائد قیمت پر فروخت ہوا ہے۔ اگرچہ یہ بات مضحکہ خیز لگتی ہے لیکن غالباً یہ کسی شوقین فرد نے خریدا ہے جو سکے جمع کرنے کا جنونی ہے۔

دنیا بھر میں کبھی کبھار مشینی غلطی سے سکے اور نوٹ کا ڈیزائن معمول سے ہٹ کر ڈھلتا یا چھپتا ہے اور اسے نایاب تصور کیا جاتا ہے۔

برطانیہ کی شاہی ٹکسال میں ہمہ وقت سکے ڈھلتے رہتے ہیں اور لاکھوں کروڑوں سکوں میں سے کسی ایک کا غلط ڈھل جانا بہت محال ہوتا ہے اور اس پر نظر رکھنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ تاہم کبھی کبھار سکے اپنے ڈیزائن سے ہٹ کر بنتے ہیں اور غیرمعمولی طور پر نایاب بن جاتے ہیں۔

205 پاؤنڈ میں فروخت ہونے والے اس سکے پر لندن کے مشہور کیو گارڈن کا پھول بنا ہوا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick