KhabarBaAsar

مغربی ممالک نے لیبیا اور شام سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا، روس

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ماسکو :(ویب ڈیسک)‌ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے لیبیا اور شام سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔

روس نے افغانستان سے متعلق مغربی ملکوں کے موقف اور رویّے پر کڑی تنقید کی ہے، اس حوالے سے روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے ایک بیان جاری کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مغربی ملکوں نے لیبیا اور شام میں اپنے تجربے سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا اور افغانستان میں غیر حقیقت پسندانہ موقف اختیار کیا اور عجلت پسندی کا مظاہرہ کیا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ماسکو نے مغرب کو مشرقی اقوام پر جو اپنی خاص تہذیب و تمدن کی حامل ہیں مغربی ثقافت مسلط کئے جانے کی بابت بارہا انتباہ دیا ہے ۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس سے قبل کابل ایئرپورٹ پر داعش دہشت گرد گروہ کے حملے کے سلسلے میں اپنے بیان میں اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی تھی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ داعش کے اس حملے کا مقصد افغانستان کی صورت حال کو اور زیادہ پیچیدہ بناناہے۔ گذشتہ جمعرات کو ہونے والے اس حملے میں ایک سو ستر افراد مارے گئے ہیں جن میں تیرہ امریکی فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick