KhabarBaAsar

کورونا کا پھیلاؤ: اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کی تاریخ میں توسیع

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) کورونا وبا کی پانچ ویں لہر کے باعث پنجاب کے دو اضلاع کے اسکولوں میں چھٹی جماعت تک 31 جنوری تک 50 فیصد حاضری کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کا سلسلہ اب 15 فروری تک جاری رہےگا جس کا اطلاق دونوں شہروں کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔

دوسری جانب پشاور میں کورونا کے پھیلاؤکے باعث ضلعی انتظامیہ نے مزید 8 تعلیمی ادارے ایک ہفتہ کے لیے بند کر دیے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے ایک ہفتے تک بند رہیں گے اور تعلیمی ادارے کھلنے پرصرف ویکسینیٹڈاسٹاف کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick