KhabarBaAsar

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی یا نہیں؟ فیصلہ آج ہونے کا امکان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی یا عوام کے لیے سبسڈی جاری رہے گی، یہ شہباز حکومت کا پہلا امتحان ہے جس کا فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 21 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 30 پیسے اضافے کی تجویز حکومت کو بھجوا دی ہے۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی تجویز میں کہا گیا ہے کہ اگر فل لیوی اور ٹیکس لگایا جائے تو پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 83 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر اضافہ کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جون تک منجمد رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick