KhabarBaAsar

لاہور سے بھتہ وصول کرنے والا جعلی چیئرمین نیب گرفتار!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پاکستان: قومی احتساب بیورو (نیب) کے انٹیلی جنس ونگ نے لاہور میں نیب کے چیئرمین کا روپ دھارنے والے دھوکہ باز کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کے انٹیلی جنس ونگ نے احتساب بیورو کا چیئرمین ظاہر کر کے شہریوں کو بلیک میل کرنے اور بھاری رقم وصول کرنے کے الزام میں جعلساز کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق دو افراد اویس ظہور اور عامر ظہور کے خلاف مبینہ طور پر نیب کے سینئر افسر کے نام کا غلط استعمال کرتے ہوئے رقم بٹورنے کی شکایات درج کرائی گئی ہیں۔

ان افراد پر شہریوں کو ڈرانے دھمکانے اور ان پر غیر ضروری دباؤ ڈالنے کا الزام ہے۔ ترجمان نے ان الزامات کے جواب میں فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ان احکامات پر نیب لاہور انٹیلی جنس ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے تھانہ چنگ کے حوالے کر دیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان آپس میں قریبی بھائی ہیں جو ٹارگٹ کلنگ کی دھمکیاں دے کر رقم بٹورتے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick