KhabarBaAsar

معروف بھارتی اداکارہ خوفناک روڈ حادثے میں ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

بھوجپوری ٹی وی انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ آنچل تیواری اور گلوکار چھوٹو پانڈے خوفناک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بہار کے کیمور ضلع کے جی ٹی روڈ پر دیوکالی گاؤں کے قریب پیش آیا جہاں ایک خوفناک روڈ حادثے میں 9 افراد ہلاک ہوئے جن میں اداکارہ آنچل تیواری اور گلوکار چھوٹو پانڈے بھی شامل تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ حادثہ ٹرک، وین اور موٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اس افسوسناک واقعے پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیمور ضلع میں پیش آنے والے المناک سڑک حادثے نے مجھے بہت دُکھ پہنچایا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick