KhabarBaAsar

پاکستان ایک گھنٹے کے اندر دو زلزلوں سے لرز اٹھا!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پاکستان: منگل کی صبح بلوچستان میں درمیانے درجے کے دو زلزلے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر، اسلام آباد کے مطابق، صبح 5 بج کر 35 منٹ پر کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے پہلے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے پاک افغان سرحدی علاقوں بشمول نوشکی، چمن، چاغی، قلعہ عبداللہ، دالبندین، پشین اور دیگر گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے پاکستان ایران سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 150 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

تھوڑی دیر بعد، اسی علاقے میں صبح 06:24 پر ایک اور زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کی گہرائی 136 کلومیٹر تھی۔

اس زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 120 کلومیٹر جنوب مغرب میں ریکارڈ کیا گیا۔

دونوں زلزلوں میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick