KhabarBaAsar

افغانستان کی جیت پر طالبان کا بیان آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف کامیابی پر افغان طالبان نے اپنی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ۔

بھارت کے شہرچنئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 𝟐𝟖𝟑 رنز کا ہدف افغانستان نے 𝟒𝟗.𝟓 اوورز میں 𝟐 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

رحمان اللہ گرباز نے 𝟔𝟓 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ابراہیم زدران 𝟖𝟕 رنز بنا کر نمایاں رہے، رحمت شاہ 𝟓𝟔 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی 𝟑𝟎 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حسن علی صرف ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

پاکستان کے خلاف تاریخی فتح پر طالبان کے اہم رہنما انس حقانی نے افغان ٹیم کو مبارک باد پیش کی ۔

انس حقانی نے ایکس( سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہماری کرکٹ پہلے سے بہتر حالت میں ہے، پہلی بار ہم نے انگلینڈ اور پاکستان کو شکست دی، آپ سب کو اس عظیم کامیابی پربہت مبا رک ہ’۔

انہوں نےمزید کہا کہ متحد ہوکر ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے سے ہر چیز ممکن ہوجاتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد کابل میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ شروع ہوگئی اور جیت کا جشن منایا گیاہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick