KhabarBaAsar

اسپین کی پارلیمنٹ میں چوہا گھس آنے سے ارکان اسمبلی کی دوڑیں لگ گئیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اندولسیا:(ویب ڈیسک) اسپین کی ایک مقامی پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس کے دوران چوہا گھس آیا جس کی وجہ سے خواتین ارکان زور زور سے چیخنے لگیں اور کئی ارکان اپنی نشستوں سے اُٹھ کر بھاگ پڑے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کی خود مختار کمیونیٹی اندولسیا میں کی مقامی پارلیمنٹ میں اہم اجلاس جاری تھا جس میں اہم امور پر قانون سازی بھی کی جانی تھی تاہم اس نہایت سنجیدہ صورت حال میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب اسمبلی ہال میں ایک چوہا گھس آیا۔

بھاری بھرکم چوہے کی موجودگی کا احساس سب سے پہلے خاتون رکن اسمبلی کو ہوا اور وہ اپنی چیخ نہ روک سکیں جس پر دیگر ارکان بھی متوجہ ہوئے۔ ایوان چیخ و پکار سے گونج اُٹھا۔ ویسے تو ایوان میں چیخ و پکار کوئی نئی بات نہیں لیکن اس بار وجہ مخالفین کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ لفظی حملے نہیں بلکہ چوہا تھا۔

کئی ارکان تو موٹے تازے چوہے کو دیکھ کر اپنی نشست سے بھاگ کھڑے ہوئے حالانکہ مثل موجود ہے کہ ’’کرسی کون چھوڑتا ہے‘‘ تاہم ایک چوہے نے یہ مثل بھی غلط ثابت کردی۔ اجلاس تل پٹ ہوکر رہ گیا۔ شریر چوہے کے پکڑے جانے تک ایوان میں کارروائی نہ ہوسکی اور ارکان اسمبلی اپنی کرسیوں اور میزوں کے نیچے چوہے کو ڈھونڈتے رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick