KhabarBaAsar

آپ انٹرنیشنل صادق و امین ہوگئے؛ مریم کی شہباز شریف کو دلچسپ مبارکباد

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ ملنے پر مریم نواز نے اپنے چچا اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو دلچسپ انداز میں مبارک باد دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

برطانیہ سے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور ان کے خاندان کو بریت ملنے پر پاکستان میں سیاسی پارہ عروج پر ہے۔ جہاں مسلم لیگ نون اس کو اپنی بڑی فتح قرار دے رہی ہے تو وہیں کچھ حکومتی وزرا کا کہنا ہے کہ بریت صرف سلمان شہباز کو ملی ہے۔

ایک دوسرے پر سیاسی جملے بازیوں کا سلسلہ جاری تھا کہ اس دوران شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرکے کیس اور عدالتی فیصلے کے مندرجات عوام کے سامنے رکھ دیئے۔

طویل پریس کانفرنس کے بعد جب شہباز شریف روانگی کے لیے اپنی گاڑی میں بیٹھے تو مریم نواز اپنے چچا کے قریب آئیں اور کہا کہ ’’ الحمد اللہ انکل مبارک ہو، آپ انٹرنیشنل صادق اور امین ہوگئے۔

اس پر مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنی بھتیجی مریم نواز کا کندھا تھپتھپایا۔ اس پوری گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔


واضح رہے کہ ایسسٹ ریکوری یونٹ آف پاکستان نے لندن کی عدالت میں شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے 11 دسمبر 2019 کو درخواست جمع دی تھی تاہم منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے اس کیس میں دونوں کو بری کردیا گیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick