KhabarBaAsar

بابر اور رضوان کا سامنا کرنا دلچسپ چیلنچ ہوگا: کپتان اسکاٹ لینڈ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

دبئی:(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل سے قبل گروپ ٹو کی ٹیمیں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ اپنا آخری میچ کھیلیں گی۔

آخری میچ میں پاکستان سے ہونے والے مقابلے کو اسکاٹ لینڈ ٹیم کے کپتان کائلی کوئٹزر دلچسپ چیلنج قرار دیتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹش کپتان کائلی کوئٹزر کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں بابر اور رضوان کا سامنا کرنا دلچسپ چیلنج ہوگا۔

کائلی کوئٹزر کے مطابق ہم جن چیلنجز کا سامنا کریں گے وہ بھی دلچسپ ہوں گے، میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑی سرفہرست ہوں گے جن کا ہمیں سامنا کرنا ہوگا، امید ہے کہ ہم ان میں سے چند کو شکست بھی دے دیں گے۔

اسکاٹ لینڈ کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں ان کھلاڑیوں کی عزت بھی کرنی ہے، ہم نے پچھلے چند میچز سے بہت کچھ سیکھا ہے، میرا خیال ہے کہ ہم اس ٹورنامنٹ سے کچھ خاص سبق سیکھ کر جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ ٹیم آج قومی کرکٹ ٹیم سے شارجہ کے میدان میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے اپنا آخری میچ کھیلے گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick