KhabarBaAsar

بھوکے کوے کا کھانا ڈیلیور کرنے والے ڈرون پر حملہ،ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کینبرا:(ویب ڈیسک)آپ نے بچپن میں پیاسے کوے کی کہانی تو ضرور پڑھی یا سنی ہوگی جس میں ایک کوا اپنی پیاس بجھانے کیلئے گڑھے میں کنکریاں ڈال کر پانی کی سطح کو اوپر لے کر آتا ہے اور اپنی عقلمندی کے بل بوتے پر پیاس بجھانے میں کامیاب رہتا ہے۔

پیاسے کے بعد اب ایک بھوکا کوا بھی سامنے آگیا ہے جس نے اپنی بھوک مٹانے کیلئے کھانا ڈیلیور کرنے والے ڈرون پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ آسٹریلیا میں ایک فوڈ ڈیلیوری کمپنی کو اس وقت اپنا آپریشن عارضی طور پر معطل کرنا پڑا جب ان کے کھانا ڈیلیور کرنے والے ڈرون پر ایک کوے نے حملہ کردیا۔

واقعے کی ویڈیو بین رابرٹ نامی شخص نے بناکر انٹرنیٹ پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

بین رابرٹ نامی صارف نے یہ ویڈیو اس وقت بنائی جب انہوں نے مذکورہ کمپنی سے کھانا منگوایا جو کہ کمپنی کی جانب سے ڈرون کے ذریعے پہنچایا جارہا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوّا ڈرون کے پچھلے حصّے سے لپٹ گیا اور اپنی چونچ سے حملہ کرتا رہا۔

صارف کے آرڈر پر کمپنی نے ڈرون کی مدد سے کھانا بھیجا لیکن راستے میں بھوکے کوّے نے حملہ کردیا جس کی وجہ سے ڈرون نے سڑک پر ہی کھانا ڈیلیور کردیا تاکہ وزن کم کرکے اپنا توازن برقرار رکھ سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد کمپنی کو اپنا ڈرون آپریشن عارضی طور پر معطل کرنا پڑا۔

اس واقعے کے بعد محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے کہا گیا کہ یہ موسم انڈے دینے کا ہے، کسی درخت پر کوّے کے انڈے موجود ہوں گے جس کی حفاظت کےلیے کوّے نے ڈرون پر حملہ کیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick