KhabarBaAsar

جاپانی جزیرے پر دو ہفتوں میں شدید سردی اور گرمی،شہری حیران

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ٹوکیو:(ویب ڈیسک)جاپانی جزیرے ہوکائیدو میں محض دو ہفتوں کے دوران شدید گرمی اور شدید سردی نے شہریوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان میں ایک جزیرہ ایسا بھی ہے جس کے شہری 14 دنوں میں دو موسموں کا سامنا کرتے ہیں، جی ہاں! جزیرے ہوکائیدو میں 29 جولائی کو موسم گرما میں اتنی شدت آئی کہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

ہوکائیدو کا موسم 14 روز کے اندر ایسا تبدیل ہوا کہ درجہ حرارت 2اعشاریہ5 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا، یہاں تک کہ شہریوں کے منہ سے بھاپ نکلنے لگی۔

اگست کے اوائل میں اولمپک مقابلوں کی انتظامیہ نے مردوں کے میراتھن ایونٹ کو ہوکائیدو کے ایک شہر ساپورو میں اس توقع کے ساتھ منتقل کیا تھا کہ وہاں درجہ حرارت بہتر ہوگا مگر اگست کے آغاز پر وہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick