KhabarBaAsar

جاپان میں تکیوں سے لڑائی کی سالانہ چیمپئن شپ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ٹوکیو:(ویب ڈیسک) جاپان کے قصبے ایتو میں ہر سال تکیوں سے لڑائی کی چیمپئن شپ منعقد ہوتی ہے جس میں پورے ملک سے درجنوں ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس چیمپئن شپ میں تکیوں سے لڑائی کے باقاعدہ اصول بھی ہیں مثلاً یہ کہ ہر ٹیم میں پانچ کھلاڑی ہوں گے ، زیادہ سخت تکیے استعمال نہیں کئے جاسکتے ، مخالف ٹیم کے تکیوں کا حملہ روکنے کے لیے خاص جسمات اور موٹائی والی ایک نرم رضائی یا لحاف کا استعمال ہی کیا جاسکتا ہے اور یہ کہ کھیل شروع ہونے سے پہلے تمام کھلاڑیوں کو وہیں ایک کونے میں رضائی اوڑھ کر لیٹنا پڑتا ہے جبکہ وہ صرف اسی وقت اٹھ سکتے ہیں کہ جب ریفری سیٹی بجا دے وغیرہ۔

کبڈی اور ریسلنگ کی طرح اس چیمپئن شپ میں بھی ایک جگہ مخصوص ہوتی ہے جس کے اندر رہتے ہوئے ہی تکیوں سے لڑائی کی جاتی ہے ۔ جاپان کے تقریباً ہر شہر سے کوئی نہ کوئی ٹیم اس میں حصہ لینے کے لیے ایتو ضرور پہنچتی ہے ۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick