KhabarBaAsar

جواد احمد کی ابرارالحق کے پرانے اور نئے دور کی ماؤں سے متعلق بیان پر کڑی تنقید

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) معروف گلوکار اور تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی جانب سے نئے دورکی ماؤں کی تربیت کے انداز پر تنقیدکے معاملے پرگلوکار اور سیاستدان جواد احمد بھی میدان میں آگئے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا تھا کہ جب ہم چھوٹے تھے تو اُس وقت کی مائیں بچوں کو گود میں لے کر کلمہ اور اللّہ تعالیٰ کا نام سُنا کر سُلایا کرتی تھیں اور بچے فوراً سو بھی جاتے تھے لیکن آج کل کی مائیں بچوں کو فون تھما دیتی ہیں جس پر بے بی شارک ڈو ڈو چل رہا ہوتا ہے۔

ابرار الحق کے اس بیان پرسوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چِھڑ گئی ہے، کوئی ان کی حمایت کررہا ہے تو کسی نے ابرار الحق کو ان کے ماضی کے گانوں کے بول یاد کروائے ہیں۔

گلوکار جواد احمد نے بھی ابرار الحق پر کڑی تنقید کی ہے اورکہا ہےکہ ملک میں بیہودہ میوزک شروع کرنے اور اس سے اربوں روپیہ کمانے والے کو آج مذہب یاد آرہا ہے ۔


ٹوئٹر پر ایک بیان میں جواد احمد نےکہاکہ میں جانتاہوں یہ منافق لوگ کتنے غلیظ کرداروں کے مالک ہیں، اگر ماؤں کی لوریوں سے فرق پڑتا تو انھیں سن کر ایسے گھناؤنےکردار جنم نہ لیتے، آج یہ مذہبی باتیں کرکے نیک بن رہے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick