KhabarBaAsar

دنیا کی طویل ترین سلائیڈ تیار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کوالا لمپور :(ویب ڈیسک)‌ ملائیشیا میں دنیا کی سب سے لمبی سلائیڈ تیار کرلی گئی جس پر انسان مسلسل چار منٹ تک سلائیڈ کا لطف اٹھا پائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں واقع پہاڑوں اور جنگلوں کے درمیان سے انتہائی نفاست اور خوبصورتی سے گزاری گئی سلائیڈ کچھ روز بعد عوام کےلیے کھول دی جائے گی۔

ملائیشیا کی ریاست پینانگ میں زیر تعمیر واٹر سلائیڈ کی لمبائی 1140 میٹر ہے اور اونچائی اس قدر ہے کہ اس کے پہلے سرے سے پورے واٹر پارک کے نظارے بخوبی کیے جاسکتے ہیں۔

شائقین سلائیڈ پر پھسلتے ہوئے ایک خوبصورت گھنے جنگل سے گزریں گے اور چار منٹ تک سلائیڈ کے مزے لیتے ہوئے ایک بڑے سوئمنگ پول میں جاگریں گے۔

سلایڈ بناتے ہوئے درختوں اور قدرتی ماحول کا خیال رکھنا ہی ایک سب سے بڑا چیلنج تھا، یہی وجہ ہے کہ کوئی درخت نہیں کاٹا گیا اور کئی جگہ انہیں بچانے کے لیے سلائیڈ کو موڑا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسی طرح پانی پہنچانے کے لیے بھاری مشینری کی بجائے قدرتی وسائل استعمال کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کی طویل ترین سلائیڈ کا ریکارڈ امریکا کی ریاست نیوجرسی کے پاس تھا جس کے ایکشن پارک میں 605 میٹر طویل سلائیڈ نصب ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick