KhabarBaAsar

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنالیے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

جمیکا: (ویب ڈیسک) کنگسٹن میں ہونے والے دوسرے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلے دن کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنالیے ہیں۔ روشنی کم ہونے کی وجہ سے پہلے دن کا کھیل جلد ختم کر دیا گیا ۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم گر کر سنبھل گئی۔ پہلے ہی اوور میں اوپنر عابد علی ایک رن بنا کر کیمار روچ کو وکٹ دے بیٹھے جس کے بعد اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ عمران بٹ بھی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ابتدائی تین وکٹیں 2 رنز پر گرنے کے بعد بابر اعظم اور فواد عالم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کر دیں۔ کپتان بابر اعظم 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فواد عالم نے 76 رنز اسکور کیے اور وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

پہلے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان ٹیم نے 4 وکٹوں پر 212 رنز بنالیے ہیں جبکہ محمد رضوان 22 اور فہیم اشرف 23 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے 3 اور جیڈن سیلز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick