KhabarBaAsar

رونالڈو نے فٹبال سے کمائی میں دنیا کے تمام فٹبالرز کو پیچھے چھوڑ دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لندن: (ویب ڈیسک) پرتگال کے سپر اسٹار رونالڈو نے فٹبال سے کمائی میں دنیا کے تمام فٹبالرز کو پیچھے چھوڑ دیا، انکے روایتی حریف لیونل میسی دوسرے اور برازیل کے نیمار تیسرے نمبر پر ہیں ۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹرائیکر رونالڈو کو امسال 91 ملین برطانوی پاؤنڈ یعنی 20 ارب روپے سالانہ آمدنی ہوگی۔ سپر اسٹار ماہانہ ایک ارب 66 کروڑ روپے سے زائد کمائیں گے۔

بارسلونا چھوڑ کر پی ایس جی جانے والے لیونل میسی کو اس سال آٹھ کروڑ پاؤنڈ یعنی 18 ارب روپے ملیں گے۔ ان کی ماہانہ آمدن ڈیڑھ ارب روپے ہو گی۔

نیمار اور ایمباپے کا نمبر تیسرا اور چوتھا ہے ۔ نیمار کی سالانہ آمدن 12 ارب روپے کے قریب ہوگی۔

فٹبال کلب لیورپول کی طرف سے گولز کی سنچری مکمل کرنے والے محمد صلاح کو 7 ارب روپے سے تھوڑی کم سالانہ آمدن ہو گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick