KhabarBaAsar

ساڑھی میں ملبوس خاتون کی قلابازیاں کھاتے ہوئے ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

جے پور:(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر آئے دِن کبھی کوئی دلہن پش اپ لگاتی دکھائی دیتی ہے تو کبھی کوئی ادھیڑ عمر بابا جی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے اپنے ورک آؤٹ کے بارے میں بتاتے ہیں۔

حال ہی میں بھارت کے شہر جے پور سے تعلق رکھنے والی فٹنس ماڈل میشا شرما کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بڑی مہارت سے قلہ بازیاں کھا رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ میشا نے قلہ بازیاں کھاتے ہوئے ساڑھی زیب تن کررکھی ہے۔

بعض خواتین سے ساڑھی سنبھالنا ہی کافی مشکل ہوجاتا ہے لیکن انہوں نے اس لباس میں اپنا یہ اسٹنٹ کرکے صارفین کو دنگ کردیا۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آس پاس کے لوگ کس قدر حیرانی سے میشا کو دیکھ رہے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick