KhabarBaAsar

سرکاری ٹی وی والے مجھے آف ائیر کرنے والے کون ہوتے ہیں؟شعیب اختر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا سرکاری ٹی وی کے فیصلے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ مجھے آف ائیر کرنے کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے، میں نے 22 کروڑ پاکستانیوں کے سامنے خود استعفے کا اعلان کیا۔

شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی والے مجھے آف ائیر کرنے والے کون ہوتے ہیں؟

واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے بعد سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے ویون رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی اور اس کا کریڈیٹ لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کو دیا۔

سرکاری ٹی وی کے میزبان کو قلندرز کی تعریف شاید پسند نہ آئی اور جواب میں وہ شعیب اختر سے ہی نا شائستہ رویہ اپنا بیٹھے اور انہیں شو سے اٹھ جانے کو کہہ دیا۔

شعیب اختر نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر ناصرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے بھی استعفیٰ دیدیا۔

اس معاملے پر تنقید کے بعد سرکاری ٹی وی نے معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بنائی تھی جس کا پہلا اجلاس آج ہوا۔

اجلاس میں ڈاکٹر نعمان بھی پیش ہوئے اور ان کا مؤقف سننے کے بعد کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان اور شعیب اختر دونوں کو انکوائری مکمل ہونے تک آف ائیر کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ دونوں پی ٹی وی کے کسی شو میں شرکت نہیں کریں گے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick