KhabarBaAsar

سندھ حکومت نے بھی آج تعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(خبربااثر) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں آج (جمعہ) کو تمام تعلیمی ادارے بندکرنےکا اعلان کردیا۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کے مطابق موسم کی صورت حال اور تیزبارش کے پیش نظر آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

اس سے قبل ہی آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن غیریقینی موسم کی صورت حال کے باعث پرائیوٹ اسکول اورکالج کل بند رکھنے کا اعلان کرچکی ہے۔

آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کےچیئرمین حیدر علی کا کہنا ہےکہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں اسکولز بندکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان تشکیل پا رہا ہے جس کے نتیجے میں سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick