KhabarBaAsar

سیمی فائنل تک رسائی پر فخر ہے مگر کام ابھی مکمل نہیں ہوا: بابراعظم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پے درپے فتح کو بھی نامکمل قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر بابر اعظم نے ٹیم کی دو تصاویر شیئر کیں اور کہا فخر کی بات ہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے لیکن کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔

بابر اعظم نے مزید لکھا کہ یہ سب زیادہ کوششوں، زیادہ توجہ، زیادہ ٹیم کارکردگی اور زیادہ عزم سے ہورہا ہے۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ ایک وقت میں ایک کھیل پر ہے۔

واضح رہے کہ بابراعظم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی میں دنیا کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے ہیں ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی رینکنگ جاری کی ہے جس میں بابراعظم نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان سے نمبر ون ہونے کا اعزاز چھین لیا ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے گروپ میچز میں مسلسل چار فتوحات حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے.

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick