KhabarBaAsar

شادی کے موقع پر گھوڑا دلہے کو لیکر دوڑ گیا، ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک حیران کن خبر نے سب کو حیران کر ڈالا ہے جہاں پر شادی کے موقع پر دلہے کو سوار کرنے کے لیے منگوایا گیا گھوڑا اسے لے کر دوڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ ریاست راجستھان کے علاقے اجمیر کے قریب رام پورہ گاؤں میں پیش آیا۔ دلہا جب گھوڑے پر بیٹھ کر دلہن کے گھر بارات لایا تو کسی شرارتی بچے نے اس کے قریب پٹاخہ جلادیا جس سے وہ بِدک گیا اور دلہے کو لے کر دوڑ لگادی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھوڑے پر سوار دلہا ڈر اور خوف کے ساتھ گھوڑے کی سواری کرتا رہا، کہیں کہیں گھوڑے سے اترنے کی ناکام کوشش بھی کی لیکن ناکام رہا۔

شادی کی تقریب میں آئے مہمانوں نے بھی بھاگتے گھوڑے کے پیچھے دوڑ لگائی لیکن 4 کلومیٹر دور جا کر گھوڑا قابو میں آیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تمام واقعے میں دولہے کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick