KhabarBaAsar

عورت اللہ کی محبوب مخلوق اسی لئے مرد کو نگہبان بنایا، اداکارہ یشما گل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ عورت اللہ کی محبوب مخلوق ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کی ذمہ داری مرد کو دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یشما گِل نے ایک ویب چینل کو انٹرویو میں عورتوں کے حقوق پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگر اللہ تعالیٰ نے مرد کو یہ رتبہ دیا ہے کہ وہ عورت کا محافظ ہے اور اس کی کفالت کا ذمہ دار ہے تو اس کامطلب ہے کہ عورت اللہ کی محبوب مخلوق ہے ۔

اداکارہ نے کہا کہ اس لیے عورت پر یہ چیز لازم ہے کہ وہ اپنے مرد کا قرآن میں دئیے گئے احکامات کے مطابق خیال رکھے ۔یشما گِل نے مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیلئے بھی یہ احکامات ہیں کہ آپ اسے پہلے ایسا ماحول دیں کہ عورت کو آپ سے اتنی محبت ہو اور کہ وہ آپ کیلئے یہ سب کچھ کرے ۔

اداکارہ نے کہا کہ جو کچھ انہوں نے ابھی کہا وہ سب قرآن مجید میں موجود ہے لیکن لوگ صرف وہ سب دیکھنا چاہتے ہیں جو ان کے اپنے عقائد کے حساب سے انہیں اچھا لگ رہا ہو۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick