KhabarBaAsar

لائبریری سے لی گئی کتاب کی 63 سال بعد واپسی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لندن:(ویب ڈیسک) انگلینڈ کی ایک لائبریری سے بطور امانت پڑھنے کے لیے لی گئی کتاب کو 63 سال بعد لائبریری کو واپس کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جب یہ کتاب واپس کی گئی تو اس پر ایک تحریر لکھی تھی کہ دیری، کبھی نہ دینے سے بہتر ہے۔اس کتاب کی ایک تصویر نیو کیسل لائبریریز کی جانب سے فیس بک پر شیئر کی گئی۔

اس حوالے سے نیو کیسل لائبریریز کا بتانا تھا کہ یہ ڈیرل ہف کی کتاب تھی جس کا نام ہاؤ ٹو لائی ود اسٹیٹسٹکس (اعداد و شمار کے ذریعے جھوٹ کیسے بولا جائے ) تھا۔

مذکورہ کتاب کو بذریعہ ڈاک سینٹرل لائبریری پہنچایا گیا اور پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ کتاب یہاں سے 63 سال قبل بطور امانت پڑھنے کے لیے لی گئی تھی جسے اب واپس کیا گیا تھا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick