KhabarBaAsar

لاہور، سرگودھا اور قصور میں 2 کمسن بچیوں سمیت زیادتی کے چار واقعات رپورٹ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(خبربااثر) لاہور میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کا سلسلہ تاحال تھم نہ سکا اور زیادتی کا ایک کے بعد ایک واقعہ سامنے آ رہا ہے۔

تازہ ترین واقعہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں پیش آیا جہاں 2 لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق 3ملزمان نے لڑکیوں کو شاہدرہ سے اغوا کیا اور گجرپورہ لائے جہاں انہوں نے کرول کھاٹی میں واقع فیکٹری میں لے جا کر دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس ذرائع کے مطابق زیادتی کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تاہم فیکٹری کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب قصور اور سرگودھا میں 8 سال کی 2 بچیوں سے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن اور سرگودھا کے نواحی گاؤں میں 8 سال کی دو بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ زیادتی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے.

زیادتی کے ایک کے بعد ایک واقعے نے پنجاب پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick