KhabarBaAsar

مولانا طارق جمیل کی اپنے ہم شکل سے ملاقات،ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) دنیا میں کئی مشہور شخصیات کے ہم شکل سامنے آ چکے ہیں اور اب معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا ہم شکل بھی منظر عام آگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مولانا طارق جمیل کو اپنے ہم شکل کے سامنے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، مولانا طارق جمیل اپنے ہم شکل کو حیرت سے دیکھ رہے ہیں جبکہ کچھ دیگر افراد بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والا ہم شکل شخص مولانا طارق جمیل سے کافی مشابہت رکھتا ہے، یہی نہیں طارق جمیل کے ہم شکل نے ڈریسنگ بھی ان کے جیسی کر رکھی ہے جسے دیکھ کر مولانا خود بھی حیرانی کے ساتھ خوش مزاجی کا اظہار کر تے دیکھے جاسکتے ہیں۔


ویڈیو میں موجود ایک شخص کو مولانا طارق جمیل کو یہ بتاتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ ہم شکل شخص مولانا طارق جمیل سے اتنی مشابہت رکھتا ہے کہ ابھی کچھ دیر پہلے کچھ لوگ انھیں مولانا سمجھ کر مصافحہ کر کے چلے گئے۔

ویڈیو میں موجود شخص نے مولانا کو مزید بتایا کہ جب ہم ایک ہوٹل پر چائے پینے کے لیے گئے تو آپ کے ہم شکل نے ہوٹل پر کام کرنے والے شخص سے چائے لانے کا کہا تو اس نے انہیں مولانا سمجھ کر جواب دیا کہ چائے کیا میں تو آپ کے لیے پراٹھا بھی لاتا ہوں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick