KhabarBaAsar

مینار پاکستان پر خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث بعض افرادکوگرفتارکرلیا، آئی جی پنجاب

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) آئی جی پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بریفنگ میں بتایا ہےکہ مینار پاکستان پر خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث 400 افراد میں سے بعض کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مینار پاکستان پر خاتون کے ساتھ پیش آئے واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے۔

آئی جی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں ملوث بعض افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ویڈیوز کی مدد سے نادرا کے ذریعے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کل صبح تک حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس حوالے سے اہم اجلاس بھی بلالیا ہے۔

عثمان بزدار نے اسے ٹیسٹ کیس قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ متاثرہ خاتون کو انصاف دلائیں گے اور کیس جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں سیکڑوں افراد نے خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کی،کپڑے پھاڑ ڈالے اور ہوا میں اچھالتے رہے تھے، واقعے کی فوٹیج وائرل ہونےکے بعد400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick