KhabarBaAsar

نائلہ کیانی گاشر برم دوم سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

دبئی:(ویب ڈیسک) دبئی میں مقیم نائلہ کیانی دنیا کی 13 ویں بلند ترین چوٹی گاشر برم دوم سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔

نائلہ کیانی پیشے کے لحاظ سے ایک بینکر اور پانچ سال سے دبئی میں مقیم ہیں۔

دنیا کی 13 ویں بلند ترین چوٹی گاشر برم دوم گلگت بلتستان میں واقع ہے اس کی بلندی 8 ہزار 35 میٹر ہے۔

ایک انٹرویو میں نائلہ کیانی نے خلیج ٹائمز کو بتایا ، گاشر برم دوم میری پہلی مہم تھی۔ 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی کوہ پیمائی میں بہت اہم ہے کیونکہ ڈیتھ زون 8 ہزار کی سطح سے اوپر شروع ہوتا ہے جس کی وجہ سے مجھے بہت سراہا گیا ہے۔

نائلہ کیانی کا کہنا ہے کہ یہ کوہ پیمائی پرخطر اور چیلنجنگ تھی جب کہ کوئی بھی پاکستانی خاتون اب تک پاکستان کی پہلی پانچ بلندترین چوٹیاں سر نہیں کر سکی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کی تعداد 14ہے جن میں سے زیادہ تر نیپال میں اور پانچ پاکستان میں ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick