KhabarBaAsar

نمیبیا میں کرکٹ کا آغاز کیسے ہوا؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور: (ویب ڈیسک) نمیبیا کو پہلے ساؤتھ ویسٹ افریقہ کہا جاتا تھا۔ اس کا رقبہ پاکستان سے زیادہ، آبادی فیصل آباد سے کم اور راولپنڈی کے تقریباً برابر ہے۔

22 لاکھ آبادی والے نمیبیا میں 30 زبانیں بولی جاتی ہیں اور یہاں تقریباً 13 مختلف نسلوں کے لوگ رہائش پذیر ہیں۔ نمیبیا کا نام صرائے نمیب کی وجہ سے نمیبیا پڑا جو 80 لاکھ سال سے بھی زیادہ پرانا ہے اور نمیب کا مطلب ہے بہت وسیع ۔

نمیبیا جرمنی کی کالونی تھا، وہاں کرکٹ کا تصور تک نہیں تھا۔ پہلی عالمی جنگ میں جنوبی افریقہ نے یہاں حملہ کیا، قبضہ کیا اور اسی دوران وہاں کرکٹ متعارف کروا دی کیوں کہ جنوبی افریقہ میں طویل عرصے سے کرکٹ کھیلی جا رہی تھی۔

سوشل میڈیا پر نمیبیا کے حوالے سے روئی والی خبریں چل رہی ہیں کہ نمیبیا نے 2013 میں پاکستان سے روئی کا سودا نہیں کیا، اس خبر کی تصدیق اب تک کہیں سے نہیں ہو سکی۔ ہاں نومبر 2019 میں نمیبیا نے پاکستان کو ہاتھی بیچنے کا پروگرام کینسل کر دیا تھا۔

ماحولیات پر نمیبیا بہت دھیان دیتا ہے اور یہاں کا 40 فیصد سے زائد علاقہ وائلڈ لائف والوں نے سکون سے سنبھالا ہوا ہے، جس میں دنیا کے سب سے زیادہ چیتوں کی آبادی بھی موجود ہے۔

ہالی وڈ کی بہت سی فلموں کی شوٹنگ بھی یہاں ہوئی، جن میں سے چند یہ ہیں:A Space Odyssey (1968), Mad Max: Fury Road (2015), Flight of the Phoenix (2004)

دلچسپ کی بات یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کبھی نمیبیا کے نام کو ٹھیک طرح سے ادا نہیں کر سکے۔ میڈیا میں یہ خبر بھی کافی چلی۔ وہ ہمیشہ اسے numbia (نمبیا) کہتے تھے

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick