KhabarBaAsar

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ٹانک:(ویب ڈیسک) ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر خوازہ دین عرف شیر خان ہلاک ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ٹانک میں آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر خوازہ دین عرف شیر خان ہلاک ہو گیا۔

شعبہ تلعقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن سکندر بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick