KhabarBaAsar

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستان نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرلی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

دبئی:(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقابل شکست پاکستان نے افغانستان کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہے جبکہ یہ میگا ایونٹ کا 24واں میچ ہے جس میں افغانستان کی ٹیم نے پہلے ٹاس جیتا اور پاکستان کو فیلڈنگ کرنے کی دعوت دی۔

پاکستان بیٹنگ
گرین شرٹس کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ہدف کے تعاقب میں کیلئے اننگز کا آغاز کیا،محمد رضوان 8رنز بناکر مجیب الرحمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر فخر زمان تھے جو کہ 30رنز بناکر محمد نبی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے،محمد حفیظ تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر تھے جو 10رنز بناکر راشد خان کا شکار بنے،بابر اعظم نے 47گیندوں پر 51رنز بناکر راشد خان کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

پاکستان نے اس وقت 18اوورز میں 5وکٹ کے نقصان پر 124رنز بنالئے ہیں،شعیب ملک19رنز بناکر نوین الحق کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،شاداب خان اور آصف علی کریز پر موجود ہیں۔

افغان بیٹنگ
افغانستان نےمقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے،کپتان محمد نبی اور گلبدین نائب 35،35رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے سب سے زیادہ 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہمسایہ ملک کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے پہلی گیند پھینکی۔

افغان بلے باز حضرت اللہ زازئی صفر پر عماد وسیم کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین محمد شہزاد تھے جو کہ 13کے مجموعی اسکور پر 8رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔

افغانستان کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر اصغر افغان تھے جنہوں نے 10رنز بنائے اور حارث رؤف کی گیند پر انہیں ہی کیچ دے بیٹھے،چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹر رحمان اللہ گرباز تھے جو کہ 10رنز بناکر حسن علی کا نشانہ بنے۔

پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پانچویں آؤٹ ہونے والے بیٹر کریم جنت تھے جنہوں نے 15رنز بنائے اور عماد وسیم کی گیند پر پویلین لوٹ گئے،چھٹے آؤٹ ہونے والے بیٹر نجیب اللہ زدران تھے جو کہ شاداب خان کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick