KhabarBaAsar

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

شارجہ: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کی ٹیم سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ 101 رنز کی فتح گر اننگز کھیلے والے جوز بٹلر مرد میدان قرار پائے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں میگا ایونٹ میں سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین گروپ 1کا میچ کھیلا گیا جس میں آئی لینڈرز نے ٹاس جیت کر برطانوی ٹیم کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے ایوئن مورگن قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ سری لنکن ٹیم کے داسن شناکا کپتانی کررہے تھے۔

انگلینڈ بیٹنگ
سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے،جوش بٹلر نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 101رنز بناکر ناقابل شکست رہے،کپتان ایوئن مورگن 40 اسکور بناکر نمایاں بیٹر رہے،آئی لینڈرز کے ہاسارنگا نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

گذشتہ روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کو کیویز نے دھول چٹا دی۔ سورماؤں کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 110رنز بنائے،رویندرا جدیجا نے سب سے زیادہ 26رنز بنائے جبکہ ہاردیک پانڈیا 23سکور بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے،کیویز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3 اور ایش سوڈھی نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سری لنکن اننگز:
164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 137 رنز پر ہمت ہار بیٹھی۔ ہاسارنگا 34 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، دیگر بیٹسمینوں میں کوشل پریرا7، اسالانکا 21، فرنینڈو 1، راجہ پاکسے اور شناکا 26.26 ، چمیرا 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میچ کے دوران عادل راشد نے شاندار باؤلنگ کی اور 4 اوورز میں 19 رنز دے کردو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ جورڈن ، معین علی نے بھی 2،2 شکار کیے۔ ووکس اور لیونگٹسون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick