KhabarBaAsar

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کی بنگلہ دیش کو3رنز سے شکست

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

شارجہ:(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو آخری اوور میں3رنز سے شکست دیدی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے گروپ 1 کے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈین ٹیم نے میگا ایونٹ کے 23ویں میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 142رنزبنائے،نکولس پوران سب سے زیادہ 40رنز بنا سکے جبکہ روسٹن چیز 39سکور بناکر نمایاں بیٹر رہے،بنگال ٹائیگرز کی جانب سے مہدی حسن ،مستفیض الرحمان اور شریف الاسلام نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

143رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے سخت مقابلہ کیا مگر ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی نہ حاصل کرسکی ،لٹن داس نے سب سے زیادہ44رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمود اللہ 31رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick