KhabarBaAsar

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 4 فیصد سے نیچے آگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(خبربااثر) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 42 افراد انتقال کر گئے اور 1780 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (/این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44 ہزار 712 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1780 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 42 افراد انتقال کر گئے۔

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے نیچے آگئی ہے اور سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3اعشاریہ98 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 566 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 38 ہزار 668 تک جاپہنچے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick