KhabarBaAsar

پاکستان میں کورونا سے مزید 69 اموات،3909 نئے کیسز رپورٹ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(خبربااثر) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 69 افراد انتقال کر گئے اور 3909 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 62 ہزار 918 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3909 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 69 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ21 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 604 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 52 ہزار 441 تک جاپہنچے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick