KhabarBaAsar

پہلے پاکستان میں کھیلنا خطرناک، اب پاکستان سے کھیلنا خطرناک ہے:سعید اجمل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد پاکستان ٹیم کیلئے دلچسپ تبصرہ کیا اور حریف ٹیموں کو ٹرول کیا۔

سعید اجمل نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ایک مہینے پہلے کہا جارہا تھا کہ پاکستان میں کھیلنا خطرناک ہے جب کہ اب ایک مہینے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم سے کھیلنا خطرناک ہوگیا ہے۔

سعید اجمل کے اس گہرے تبصرے نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب محظوظ کیا جب کہ سابق کرکٹر کی ٹوئٹ فیس بک اور انسٹاگرام پر وائرل بھی ہے۔

کسی نے کہا کہ سعید اجمل نے موجودہ حالات کی بالکل درست انداز سے عکاسی کی ہے تو کسی نے ان کی سوچ پر داد دی اور ان کے الفاظ کے چناؤ کو سراہا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنے تینوں مقابلے جیت کر ناقابلِ شکست ٹیم ہے جو کہ گروپ 2 کے پوائنٹس ٹیبل میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick