KhabarBaAsar

کابل سے 150 کی گنجائش والا امریکی طیارہ 640 افراد کو نکال لایا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کابل: (ویب ڈیسک) طالبان کے قبضے کے بعد افغان شہریوں کا کابل سے نکلنا بڑا چیلنج بن گیا، ہزاروں لوگ بیرون ملک جانے کی فکر میں دکھائی دیئے۔ کابل سے 150 کی گنجائش والا امریکی طیارہ 640 افراد کو نکال لایا۔

کابل پر طالبان کا قبضہ،کئی ناقابل یقین کہانیاں چھوڑ گیا۔ خاص طور پر کابل ایئرپورٹ دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ہزاروں لوگ رن وے پر دوڑتے، جہازوں پر سوار ہونے کی کوششیں کرتے دکھائی دیئے،دنیا حیرت زدہ رہ گئی۔

انہی کہانیوں میں ایک کہانی امریکی کارگو طیارے سی ون سیون اے کی ہے۔ ڈیڑھ سو افراد کی گنجائش والا طیارہ کابل سے 640 افراد کو کیسے نکال لایا، جہاز میں بیٹھے افراد کی تصاویر مکمل کہانی سنا رہی ہے۔ سی ون سیون اے640 افراد کو حامد کرزئی ایئرپورٹ کابل سے لیکر قطر پہنچا تو فلائٹ کنٹرولرکو یقین ہی نہ ہوا کہ کارگو طیارے میں کتنے افراد سوار ہیں۔

سی ون سیون اے ایک لاکھ اکہتر ہزار پاونڈ وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اگر فوجیوں کی تعداد کی بات کی جائے تو یہ جہاز 134فوجیوں کو اُن کے سازوسامان سمیت لے جا سکتا ہے تاہم ایمرجنسی کی صورت میںجہاز کی اس صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

دوسری کہانی دنیا بھر نے دیکھی،ہزاروں افراد کابل ایئرپورٹ پہنچے ،ہر ایک کی جہاز پر سوار ہونے کی کوشش، رن وے پر دوڑتے جہاز اور انسانوں کی اس ویڈیو نے انسانیت پسندوں کے دل دہلا دیئے ۔اور جب تین افراد کے گر کر مرنے کی خبر سامنے آئی تو یہ کہانی اور بھی تلخ ہو گئی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick