KhabarBaAsar

کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پرآوارہ کتوں کا مٹرگشت، پروازحادثے سے بچ گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(خبربااثر) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پرآوارہ کتے مٹرگشت کرتے ہوئے نظرآئے جس کے باعث پرواز حادثے سے بچ گئی۔

آوارہ کتے خوراک کی تلاش میں کراچی ایئرپورٹ کے رن وے اورایپرن ایریا میں داخل ہوگئے۔ کتوں کی موجودگی کے وقت نجی ایئرلائن کی پروازاسلام آباد کے لیے ٹیک آف کررہی تھی۔

کتوں کے ایئرپورٹ کے حساس مقام پرداخل ہونے سے سول ایوی ایشن انتظامات کی قلعی کھل گئی۔ ایئرپورٹ رن وے پرٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والے جہازوں کوحادثہ بھی پیش آسکتا تھا۔

کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ موقع پرموجود برڈ شوٹرنے انتہائی تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے کتوں کو ماردیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick