KhabarBaAsar

کراچی میں آج بارش کا امکان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی : (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آج شہر قائد میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد اور شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 14کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ میر پور خاص، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ اور تھرپارکر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا،کشمیر،گلگت بلتستان اور شما ل مشرقی بلوچستان میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick