KhabarBaAsar

کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، اربن فلڈنگ کا خطرہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مشرقی سندھ میں موجود ہوا کا کم دباؤ جنوب کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں یکم سے 3 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ ہوا کا کم دباؤ کراچی کے قریب جنوب سے مشرق تک پھیلا ہوا ہے لیکن ہوا کے کم دباؤ کی رفتار انتہائی سست ہے، آج دوپہر میں تھنڈر سیلز بننے کا امکان ہے جس کے باعث 2 اور 3 ستمبر کو اچھی بارش ہو سکتی ہے جبکہ شہر میں 4 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں تیز اور کہیں معتدل بارش کا امکان ہے جس کے باعث کراچی، ٹھٹھہ اور بدین کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick