KhabarBaAsar

کنسرٹ کے دوران گلوکار بلال سعید سے لڑکیوں کی کھینچا تانی،ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) موسیقار ہوں یا فنکار ، دونوں شخصیات کی فین فالوئنگ قومی ہی نہیں بین الاقوامی سطح پر بھی پائی جاتی ہے، ان ہی مداحوں کی جانب سے ان حضرات کو کئی بار مشکل صورتحال کا بھی سامنا کرنا پڑجاتا ہے۔

انسٹاگرام پر گلوکار بلال سعید کے کنسرٹ کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں چند لڑکیوں کی جانب سے پکڑتے اور پھر اپنی جانب کھینچتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ دوران کنسرٹ جب بلال سعید مداحوں کے قریب سے ہاتھ ہلاتے گزررہے تھے تو چند لڑکیوں نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور اپنی جانب کھینچنے لگیں۔

اس کے بعد وہاں موجود سکیورٹی گارڈز کو مداخلت کرنا پڑی، سکیورٹی گارڈز آئے اور بلال سعید کو لڑکیوں سے چھڑواکر اسٹیج کی جانب واپس لے گئے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick